ریاض، سعودی عرب، 26 ستمبر، 2023 /پی آر نیوز وائر/ — ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) نے ڈيجیٹل پراسپیرٹی ایوارڈز کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈز نے عالمی ڈیجیٹل کمیونٹی، جس میں حکومتی ادارے، نجی شعبے کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے گروپس شامل ہیں، کی جانب سے قابل ذکر توجہ حاصل کی ہے۔ اس دلچسپی کی وجہ سے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، جس سے مزید اداروں کو شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔
دنیا بھر سے سرکاری شعبے، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اگست میں DCO نے ڈيجیٹل پراسپیرٹی ایوارڈ کے لیے اندراج کے عمل کا آغاز کیا تھا۔ ان ایوارڈز کا مقصد غیر معمولی ڈیجیٹل کارناموں جو ترقی اور خوشحالی کی وجہ بنتے ہیں کی قدر شناسی کرنا ہے، جس میں خصوصی توجہ ڈیجیٹل معشیت پر دی گئی ہے، جو عالمی پیمانے پر استحکام پذیر ترقی میں ایک بنیادی محرک ہے۔
آج تک، ایوارڈ کے لیے دنیا کے متنوع علاقوں سے درخواستوں موصول ہوئی ہیں، جن میں چلی، کوسٹا ریکا، ملاوی، سینیگال اور مزید شامل ہیں، جس سے اس پیش قدمی کے پیچھے بین الاقوامی تحریک کی عکاسی ہوتی ہے۔ ایوارڈز کو DCO کے رکن ممالک کے وزراء اور نمائندگان کی قابل ذکر معاونت بھی ملی ہے۔ اس وسیع پیمانے پر دلچسپی کی وجہ سے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
حکومتی معاونت کے اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، مراکش کے وزیر ٹرانزیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن ریفارم،عزت مآب غیتا میزور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "مراکش میں، ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے ایک محرک کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ڈیجیٹل پراسپیرٹی ایوارڈز پہل کار جدتوں کی نمائش کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں اور اسٹارٹ اپس کو گاہکوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ عالمی پیمانے پر جڑنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
روانڈا کی وزیر ICT اور جدت پسندی، محترمہ پاؤلا انگابیر نے کہا: "ہمیں ڈیجیٹل پراسپیرٹی ایوارڈز میں روانڈا کی فعال شرکت پر انتہائی خوشی ہے۔ یہ ایوارڈز ہماری جدتوں کی نمائش کرنے اور ہمارے اسٹارٹ اپس کے لئے دنیا بھر میں ممکنہ گاہکوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک زبردست موقع ہیں۔ میں تمام جدت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ نامزدگی کی آخری تاریخ سے پہلے اپنے پراجیکٹ جمع کرا دیں۔”
ایوارڈ کا فیصلہ کنندگان پینل کے ممتاز اراکین میں اسپین کی ریاست کی کیٹالونیا حکومت کے لئے ڈیجیٹل جدت کے سینئر مشیر ڈینیئل مارکو؛ انفو ٹیک گروپ کے صدر اور سی ای او نصیر اختر اور سعودی عرب میں ڈیجیٹل اکانومی سنٹر کے بورڈ چیئرمین حانی الغفیلی شامل ہیں۔
ایوارڈز کے زمرہ جات اور نامزدگی کے طریقہ کار اور کوئی پراجیکٹ کیسے جمع یا نامزد کرایا جائے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم https://www.DigitalProsperityAwards.com پر ڈیجیٹل پراسپیرٹی ایوارڈز کی باضابطہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
رابطہ:
یحیٰ عیسی
M +971 55 778 3004
E: yehia.issa@fleishman.com
فوٹو – https://mma.prnewswire.com/media/2222043/Digital_Cooperation_Organization_1.jpg