سنگاپور: 23 مارچ، 2023 – خطے کے مقبول ترین مختصر ویڈیو پلیٹ فارموں میں سے ایکLikee اپنے نئے برانڈ لوگو اور سلوگن ’’وہ دیکھیں جو آپ پسند کرتے ہیں‘‘ کو متعارف کراتے ہوئے بے حد فخر محسوس کر رہا ہے۔ 2017 میں اپنے آغاز کے بعد سے Likee نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے، اور یہ نئی شناخت پلیٹ فارم کے متحرک مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
Likee ٹیم نے سابقہ شناخت کی روح کو باقی رکھتے ہوئے بڑی ہی احتیاط کے ساتھ نیا لوگو ڈیزائن کیا ہے۔ دل کی شکل جو Likee کی پُرجوش جماعت کی علامت بن چکی ہے، نئے برانڈ لوگو کے قلب میں ابھی بھی باقی ہے۔ نیا لوگو پُرجوش توانائی سے بھرپور ہے، جس کا اظہار ایک سُرخی مائل ہلکے گلابی رنگ اور پہلے سے زیادہ گول دل کی شکل کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کا مقصد پلیٹ فارم کی جامعیت و شمولیت اور اپنے متنوع النوع صارفین پر زور دینا ہے۔
نیا سلوگن’’وہ دیکھیں جو آپ پسند کرتے ہیں‘‘ ایک محفوظ اور تخلیقی ماحول میں اپنی دلچسپیوں اور امنگوں سے متعلق چیزیں دیکھنے کیلیے صارفین کو بااختیار بنانے کے تئیں Likee کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ پلیٹ فارم پر بے شمار زمرے موجود ہیں بشمول رقص، گیمنگ، فیشن نیز ایسے مقامی مواد جو پلیٹ فارم کے صارفین کے ثقافتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں جس سے ہر شخص کو اپنی محبوب چیزیں دریافت کرنے اور ان کا اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے۔
گزشتہ کچھ برسوں میں، Likee نے متعدد مرتبہ یہ ثابت کیا ہے کہ یہ محض ویڈیو دیکھنے سے کہیں زیادہ اعلی شے ہے۔ اس کی بجائے، یہ ایک ایسی جماعت تیار کرتا ہے جہاں لوگ اپنے ہم خیال افراد سے مل سکیں اور ایپ میں موجود مختلف فنکشنز کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکیں، جیسے کہ فوری رابطے کیلیے لائیو سیشنز یا دلچسپی کی جماعات اور ان سے بات چیت کیلیے ’’Loops‘‘ کا فنکشن۔ Likee کی نئی برانڈ شناخت پلیٹ فارم کی تخلیقی خصوصیات اور اُن ہُنرمند تخلیق کاروں کے لگاتار بڑھتے نیٹ ورک کا بھی اظہار کرتی ہے جو صارفین کو اپنی تخلیقی حدیں عبور کرنے کیلیے متاثر کرتے اور انہیں چیلنج کرتے ہیں۔
’’ہم برانڈ کی اپنی شناخت کو متعارف کرانے کیلیے بے حد پُرجوش ہیں، جو Likee کی ترقی اور توسیع کے حوالے سے ہمارے سفر کی سمت کو بتلاتا ہے‘‘،Likeeکے ایک ترجمان نے بتایا۔ ’’اپنے نئے لوگو اور نعرے کے ساتھ، ہم ایک مزید متحرک اور شمولیت پسند جماعت کو وجود میں لانے کیلیے پُرعزم ہیں جہاں ہر شخص اپنی دلچسپی کی چیزیں دیکھ سکتا ہے اور ہم مزاج افراد سے رابطہ کر سکتا ہے۔ زیادہ ذاتی نوعیت کے اور اپنی طرف راغب کرنے والے تجربے کو پیش کرتے ہوئے، ہمارا ماننا ہے کہ Likee کا مستقبل روشن ہے، اور ہم اپنے قابلِ قدر صارفین کے ساتھ ان تمام باتوں کے اشتراک کیلیے پُرجوش ہیں۔‘‘
از سرِ نو برانڈنگ Likee کے عروج و ارتقاء کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور یہ پلیٹ فارم ان تمام لوگوں کا استقبال کرتا ہے جو اپنی پسند کی چیزیں دیکھنے کیلیے اس سفر میں شامل ہونا چاہتے ہوں۔ اپنے قابلِ قدر صارفین اور نئی پُرجوش شناخت کے ساتھ،Likee مختصر ویڈیو جاتی مواد کے زمرے میں قیادت کرتے رہنے کیلیے تیار ہے۔ Likeeاپنے صارفین کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کرنے کیلیے بے حد پُرجوش ہے اور لامحدود امکانات اور مزیدار نئے تجربات سے پُر ایک متنوع اور متحرک مستقبل کیلیے پُرامید ہے۔
– ختم شد –
Likee کے بارے میں
Likee دلچسپی و شوق پر مبنی ایک متنوع جماعت ہے جو مختصر ویڈیو کی تخلیق کے ذریعے شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطٰی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لاکھوں صارفین کو باہم جوڑتی ہے۔ یہ لِپ سنکرس سے لے کر کھیل کود کے شوقین ہم خیال افراد کو ڈھونڈنے اور ان سے جڑنے کیلیے ہر شخص کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ Likee میں، تخلیق کار بسہولت مطلوبہ سامعین کو تلاش اور ان کی شناخت کر سکتے ہیں، اپنی کہانیوں کا اشتراک کر سکتے ہیں اور بآسانی اپنے فالوورز کے ساتھ بامعنی رشتے بھی بنا سکتے ہیں۔